1 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 2:59
ابوجا: خود کش بم دھماکے میں 6افراد ہلاک، 30افراد زخمی
جیو نیوز - ابوجا.........شمال مشرقی نائیجیریا میں خود کش بم دھماکے میں 6افراد ہلاک اور 30زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق شمال مشرقی نائیجیریا کے شہر داما تورو میں بس اسٹیشن پر تلاشی کے دوران نوجوان خاتون بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے میں 5افراد ہلاک اور 30زخمی ہو گئے ہیں۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے سے قریبی دکانوں اور کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ کسی گروپ یا تنظیم نے ابھی تک خود کش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔