تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 6:44

چین کا وکٹری ڈے ، بیجنگ رنگ برنگے پھولوں سےسج گیا

جیو نیوز - بیجنگ...... چین کے وکٹری ڈے کی مناسبت سے دارالحکومت بیجنگ کے اہم مقامات کو رنگ برنگے پھولوں سےسجا دیا گیا۔بیجنگ کی اہم عمارتوں اور چوراہوں پر مختلف رنگ کے خوشنما پھولوں سے آرائش کی گئی ہے،جو دلکش منظر پیش کر رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے ساتھ سیاح بھی ان مقامات کی سیر کو پہنچے ہیں اور تصویریں بنوارہے ہیں ، بیجنگ کی چینگ آن ایونیو کوخاص طور پر پھولوں سے سجا یا گیا ہے۔ 3 ستمبر کو چین کے وکٹری ڈے کی سترویں سالگرہ کی مناسبت سے ملک بھر میں تیاریاں کی جارہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.