تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 13:15

کولراڈو: 12افرادکے قاتل کو3318برس قید کی سزا

جیو نیوز - نیویارک........امریکی ریاست کولوراڈو میں سنیما میں فائرنگ کرکے 12 افراد کو ہلاک کرنےکے مجرم کو 12 بار عمر قید کے علاوہ تین ہزار سال سے زائد قید کی سزا سنائی ہے۔ کولوراڈو کی ایک عدالت نے بدھ کے روز جیمس ہومز کو یہ سزا سنائی۔ جج کا کہنا تھا کہ عدالت چاہتی ہے کہ قاتل پھر کبھی آزاد معاشرے میں قدم نہ رکھے۔جج کے مطابق قتل کے ارادے پر وہ 70 سزاؤں کامستحق ہےاوراسے مجموعی طورپر تین ہزارتین سواٹھارہ برس سزا کاٹنی ہوگی ۔ہومز نے تین برس قبل ڈینور کے قریب تھیٹر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی، جس سے بارہ افراد ہلاک اور ستر سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.