تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:15

لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے30 ہلاک، آسٹریا میں ٹرک سے 50لاشیں برآمد

جیو نیوز - طرابلس.........لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے تیس افراد ہلاک ہو گئے۔ آسٹریا میں ٹرک سے پچاس تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی بحرہ روم میں لیبیا کے ساحل پر ڈوب گئی۔ لیبیا کے کوسٹ گارڈ کے مطابق کشتی میں 200تارکین وطن سوار تھے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران سمندری جہاز کی مدد سے 30تارکین وطن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور درجنوں افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے، جبکہ متعدد افراد لاپتہ بھی ہیں اور ان افراد کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب آسٹریا میں حکام نے ایک ٹرک سے تقریبا 50تارکین وطن کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ گزشتہ روز بھی بحرہ روم میں کشتی سے 52افراد کی لاشیں ملی تھی، جو دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.