1 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:43
ریٹائرڈ بھارتی فوجیوں کا1965 کی جنگ کی تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان
جیو نیوز - نئی دلی........بھارت کے ریٹائرڈ فوجیوں نے سن 1965 کی جنگ کی یادگاری تقریبات کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ہے، انکا مطالبہ ہے کہ تمام فوجیوں کی پنشن میں یکساں اضافے کیا جائے۔ بھارت میں ایک ہی رینک پر ریٹائرڈ ہونے والے فوجیوں کو مختلف پنشن ملتی ہے۔ یعنی پرانے پنشنرز کو کم پنشن اور نئے پنشنرز کو زیادہ پنشن۔ پرانے پنشنرز کا مطالبہ ہے کہ ان کی پنشن نئے پنشنرز کے برابر کی جائے۔ مودی سرکار یہ مطالبہ مان نہیں رہی جس پر پرانے فوجی پنشنرز نے جنتر منتر پر ہڑتالی کیمپ لگا رکھا ہے۔ ان مظاہرین کا نعرہ ہے کہ ایک رینک، ایک پنشن۔ جمعرات کے روز ان سابق فوجیوں کے وفد سے مودی سرکار کے مذاکرات ناکام ہو گئے تھے جس کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔