1 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 20:36
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجی تربیتی کیمپ میں دھماکا12اہلکار زخمی
جیو نیوز - سرینگر ........مقبوضہ کشمیر میں قائم بھارتی تربیتی کیمپ میں ہونیوالے دھماکے میں 12اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ دھماکا پام پور کے علاقے کھریو میں تربیتی مشقوں کے دوران ہوا ۔ واقعے میں 12 بھارتی فوجی زخمی ہوئےجن میں 6کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔دھماکے کے تمام زخمیوں کو سری نگر کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔