1 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 22:19
چین میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، نظام زندگی مفلوج
جیو نیوز - بیجنگ.......چین کے جنوبی علاقے میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے نظام زندگی مفلوج ہو کررہ گیا۔ چین کے صوبے گوانگ ژی میں دو روز سے جاری بارشوں نے تباہی مچادی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، لوگوں کوآمدورفت میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے جنوبی شہروں میں ہفتے کے آخر تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔ مقامی انتظامیہ نے شہریوں کوحادثات سے محفوظ رہنے کےلیےاحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔