1 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 23:31
قاہرہ: 3صحافیوں کو غلط رپورٹنگ کے الزام میں 3سال قید کی سزا
جیو نیوز - قاہرہ.........مصری عدالت نے الجزیرہ ٹی وی چینل کے 3صحافیوں کو غلط رپورٹنگ کرنے کے الزام میں 3،3سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق تینوں صحافیوں پر 2013میں معزول مصری صدر محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمین کی مدد کرنے اور غلط خبریں دینے کا الزام ہے، جس کی وہ سختی سے تردید کرتے رہے ہیں۔ مصری عدالت نے مصری نژاد کنیڈین شہری محمد فہمی اور آسٹریلن صحافی پیٹر گریسٹا کو 3،3سال، جبکہ مصری پروڈیوسر بہار محمد کو 3سال 6ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق تینوں افراد لائسنس یافتہ صحافی نہیں تھے اور قاہرہ کے ایک ہوٹل سے کام کر رہے تھے۔ تینوں صحافیوں کے وکلا اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔