2 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 11:48
افغان طالبان نے ملا عمر کی موت چھپانے کا اعتراف کرلیا
جیو نیوز - کابل.......افغان طالبا ن نے ملا عمر کی ہلاکت کی خبر کو چھپانے کا اعتراف کر لیا ہے۔افغان طالبان کی جانب سے جاری اعلامیے میں پہلی بار ملا عمر کی موت کی اعتراف کیا گیا ہے۔ملا عمر 23 اپریل 2013 کو ہلاک ہوا تھا اور اس کی ہلاکت کی اطلاع صرف چند قریبی طالبان رہ نماؤں کو تھی۔ملا عمر کی ہلاکت کا ذکر نئے طالبان رہنما ملا اختر منصور کی سوانح عمری میں درج ہے۔اختر منصور ،ملا عمر کا نائب رہ چکا ہے۔ یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا تھا کہ 2013 افغان جنگ کا آخری سال تھا اور ملا عمر کی ہلاکت کی اطلاع سے آپریشن اثر انداز ہوسکتا تھا ۔