تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 13:15

اسپین :آتش بازی کا سامان بنانےوالی فیکٹری میں دھماکا،5ہلاک

جیو نیوز - میڈرڈ........اسپین میں آتش بازی کا سامان بنانےوالی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں5افراد ہلاک اور 6زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق شمال مشرقی اسپین کے شہر سرقسطہ میں ماچس اور آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں اچانک دھماکا ہو گیا۔ جس کے بعد آگ لگ گئی اور دھویں کے بادل فضا میں بلند ہوتے نظر آئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق دھماکے میں 5افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ جہاں 2زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ابتدائی طور پردھماکے کی وجوہات کا پتا نہیں چل سکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.