تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:3

امریکی دفتر خارجہ نے ہلیری کلنٹن کی 4 ہزار نئی ای میلز جاری کر دیں

جیو نیوز - واشنگٹن........امریکی دفتر خارجہ نے سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی چار ہزار سے زائد نئی ای میلز جاری کر دیں، 150 حساس معلومات پر مبنی ای میل بھی شامل، پاکستان سے ’’ڈو مور‘‘ کا مطالبہ کریں، ’’ڈو مور‘‘ کا لفظ استعمال نہ کریں، ایڈوائزر کا ای میل میں ہلیری کو مشورہ۔ ہلیری کو بھیجی گئی ایک ای میل میں ایڈوائز ر نے بتایا کہ کانگریس ویمن شیلا لی جیکسن نے آصف زرداری کو فون کرنے کیلئے دفتر خارجہ سے پاکستان کا فون کوڈ مانگا تھا۔ سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی ای میلز جاری کردی گئیں، ان میں سے کچھ کا مواد سینسر بھی کیا گیا ہے۔اگر ان ای میلز میں سے کچھ کا جائزہ لیں تو اس میں ایک ای میل ایسی ہے جس میں ایڈوائزر کی جانب سے ہلیری کلنٹن کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے ڈو مور کا لفظ استعمال کرنے سے گریز کریں ، کیونکہ اس سے یہ تاثر جاتا ہےکہ پاکستان کے بہت سا نقصان اٹھانے اور شہروں پر بمباری کے بعد بھی امریکا اس سے یہ کہہ رہا ہے کہ یہ سب کافی نہیں اور اس طرح کے بیان سے پاکستان اپنے عوام کو یہ بتائے گا کہ ان پر دبائو ڈالا جارہا ہے، اس سے امریکا جو چاہتا ہے وہ مقصد پورا نہیں ہوسکے گا۔ڈو مور کا مطالبہ کرنے بجائے پاکستا ن کو بغیر ہچکچائے یہ بتایا جائے کہ امریکا کیا چاہتا ہے۔ ایک ای میل میں ہیلری کلنٹن کو بتایا گیا ہے کہ کانگریس ممبر شیلا جیکسن نے پاکستان کا کوڈ مانگا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ وہ آصف زرداری کو فون کال کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ اس کے علاوہ ایک ای میل میں ہلیری کلنٹن کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو دو ہزار دو سے دو ہزار نو تک آٹھ ارب ڈالر کی امدادی رقم دی گئی ہے۔ ایک اور ای میل میں ہلیری نے اپنے ایڈوائزر سے بلیک واٹر سے متعلق الزامات کے دفاع کے لیے اچھا جواب مانگا ہے۔ یاد رہے کہ سرکاری مراسلے بھیجنے کے لیے ہلیری کلنٹن نے پرائیوٹ سرور کا استعمال کیا، جس پر انھیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، ہلیری کلنٹن نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا پر ان کا دعویٰ ہے کہ کوئی بھی حساس معلومات باہر نہیں نکلیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.