2 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 20:3
جنوب مغربی فرانس میں شدید طوفان کے باعث 2 افراد ہلاک
جیو نیوز - پیرس.....جنوب مغربی فرانس میں 100کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں نے تباہی مچا دی۔ تیز ہواؤں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ٹریفک اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ درخت گرنے سمیت مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ 87ہزار افراد تاحال بجلی سے محروم ہیں۔مونتوبان کے علاقے میں درخت فیکٹری کے گیس ٹینک پر گرنے سے دھماکا ہو گیا اور فیکٹری میں آگ لگ گئی۔فائر فائٹرز امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔