تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:28

فلسطینی مزاحمت کاروں کو پھانسی سے متعلق مسودہ قانون پر بحث موخر

جیو نیوز - تل ابیب........... اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلیپارلیمنٹ میں گذشتہ روز فلسطینی مزاحمت کاروں کو پھانسی دیے جانے سے متعلق متنازع مسودہ قانون پر بحث آئندہ ماہ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنیسٹ نے فلسطینی مزاحمت کاروں کو دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت دیے جانے سے متعلق مسودہ قانون پر بحث اپریل تک موخر کر دی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ میں اسرائیل بیتنا نامی شدت پسند مذہبی سیاسی جماعت کی جانب سے ایک مسودہ قانون پیش کیا گیا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ اسرائیلی فوجیوں پر حملوں میں ملوث فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کے قانون کی منظوری دے۔

پا رلیمنٹ میں اس مسودہ قانون پر مختصر بحث کے بعد اسے آئندہ ماہ کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ آئندہ ما ہ اس قانون پر ہونے والی رائے شماری میں اگر دو تہائی اکثریت نے قانون کی حمایت کی تو اسے نافذ العمل قرار دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں یہ قانون ایک ایسے وقت میں سامنے لایا گیا ہے جب گذشتہ اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف تحریک انتفاضہ جاری ہے۔ اسرائیلی کارروائیوں میں اب تک دو سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جب کہ سیکڑوں فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.