تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
5 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 14:22

کراچی:چینی کی ہول سیل قیمت میں ساڑھے تین روپے کا اضافہ

جیو نیوز - کراچی …کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت میں ساڑھے تین روپے فی کلو اضافہ ہوگیا، ہول سیل سطح پر ایک کلو چینی کی قیمت 55 روپے کلو تک جا پہنچی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کے ذخائر میں کمی اور اُس کی برآمدکا سلسلہ جاری رہنے کے باعث ہول سیل قیمت میں ساڑھے تین روپے کا اضافہ ہوا۔ ہول سیل قیمت کے 55 روپے تک پہنچ جانے کا اثر ریٹیل مارکیٹ پر بھی آنے کا خدشہ ہے۔ ملک میں چینی کی تیاری یعنی کرشنگ سیزن کے آغاز سے قبل اسٹاکس کم ہوجانے کے باعث ہر سال کسی حد تک قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ چینی کی تیاری کا عمل نومبر میں شروع ہوجاتا ہے جس کے بعد رسد بہتر ہونے پر قیمتوں میں بھی کمی ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.