تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
6 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 16:40

بجلی کی قیمتوں پر نظر ثانی کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کر لیں گے ،خواجہ نعیم

جیو نیوز - کراچی…قائم مقام چیئرمین نیپرا خواجہ محمد نعیم نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں پر نظر ثانی کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کر لیں گے اور کوشش کی جائے گی جتنا زیادہ ہو سکے صارفین کو ریلیف دے سکیں ۔جیو نیوز سے گفتگو میں قائم مقام چیئر مین نیپرا نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں پر نظر ثانی سے متعلق وزارت پانی وبجلی کی درخواست پر پیر سے کام شروع کر دیا جائے گا ،ان کا کہنا تھا کہ نیپرا صارفین کو ریلیف دینے کیلئے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی مالی سال 2012-13کی ٹیرف درخواستوں پر نظرثانی کے ساتھ ساتھ ان کمپنیوں کی 2013-14کی ٹیرف درخواستوں کا جائزہ بھی لے گی۔ایک سوال پر کہ صارفین کو کتنا ریلیف مل سکے گا ان کا کہنا تھا اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے ، سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے بجلی قیمتوں کا نوٹس لینے کے بعد وزارت پانی وبجلی نے معاملہ نظر ثانی کیلئے نیپرا کو بجھوادیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.