9 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 11:17
پاکستان اسٹیل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں 5 ارکان کی تقرری کی منظوری
جیو نیوز - اسلام آباد… وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان اسٹیل ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ارکان کی حیثیت سے نجی شعبہ سے 5افراد کی تقرری کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق نجی شعبہ سے ارکان میں اسد علی خان (چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ)، جبار میمن شاہ (بزنس مین)، محمد سعد حسین (ایچ آر ایم پروفیشنل)، سہیل پی حامد (کارپوریٹ پروفیشنل) اور احمد عالم اسلم (بینکار) شامل ہیں ۔