تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 20:42

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن مکمل،ایم ڈی کی کارکنوں کو مبارک باد

جیو نیوز - کراچی…پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن مکمل ہوگیا ہے ،آپریشن کے دوران 67 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا گیا ،پی آئی اے نے 60ہزار عازمین کو 149خصوصی پروازوں اور 7ہزار کو معمول کی پروازوں سے سعودی عرب پہنچا یا۔ قومی ایئرلائن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد جنید یونس نے قبل ازحج آپریشن کی کامیاب تکمیل پر ملازمین کومبارکباد دی ہے،پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 19 اکتوبر کو شروع ہوکر19 نومبر2013 ء کو اختتام پذیر ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.