11 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 12:9
زر مبادلہ کے ذخائر9ارب 10کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے
جیو نیوز - کراچی…کم ہوتے ہوئے ملکی زرمبادلہ ذخائر اور قرضوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ کے سبب روپے کی قدر میں مزید کمی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 10اکتوبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر9ارب 90کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 9ارب 10کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔مرکزی بینک کے پاس 3 ارب90کروڑ ڈالرکے ذخائر ہیں۔27 ستمبر سے یکم اکتوبر کے دوران اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت لئے گئے قرضوں کی 25کروڑ ڈالر کی دواقساط کی ادائیگی کے سبب زر مبادلہ ذخائردباوٴ کا شکار رہے۔ 13اکتوبر کو 68کروڑ 50لاکھ ڈالر کی نئی ادائیگی سے ان پر دباوٴ مزید بڑھے گا جس سے روپے کی قدر میں ایک بار پھر کمی کا خدشہ ہے۔