12 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 11:47
عید پرملک بھر میں سی این جی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی
جیو نیوز - اسلام آباد…عوام کیلئے خوش خبری ہے کہ عید کے دِنوں میں،ایک نہیں،2نہیں،پورے 7دن مسلسل سی این جی اسٹیشنز کو گیس ملتی رہے گی۔پیپکو حکام نے بھی عید پربجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں نے اعلان کیاہے کہ عید الاضحیٰ کیموقع پر سی این جی اسٹیشنز کو 14سے20اکتوبر تک گیس کی فراہمی مسلسل جاری رہے گی،اس طرح عید منانے کیلئے اپنے آبائی گھروں کو جانے اور عید مناکرواپس لوٹنے والوں کو اس سہولت سے فائدہ ہوگا،سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کا کہناہے کہ صنعتوں کو گیس کی بندش کی وجہ سے اِن دنوں میں گیس وافر ہو گی،کوشش ہو گی کہ پاور سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی بڑھا دی جائے۔دوسری جانب پیپکو نے بھی عید کے دنوں میں ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق عید کے دنوں میں تمام پاور ہاوٴسز چلا کر شارٹ فال پورا کیا جائے گا۔