12 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 13:40
عیدالاضحیٰ سے قبل منافع خور عوام کی کھال اتارنے میں مصروف ہوگئے
جیو نیوز - کراچی…عیدالاضحیٰ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی۔چھری ،چاقو،بغدوں کے علاوہ سیخوں اورانگیٹھیوں کی خریداری کے لئے عوام نے بازاروں کا رخ کرنا شروع کردیا۔کراچی میں چھریوں کی خریداری اوران پردھارلگانے کی سرگرمیاں کتنی تیزہوئی ہیں۔ عیدالاضحیٰ سے پہلے قربانی کے لئے جہاں چھریاں تیز کرانے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے وہیں قربانی کے بعددعوتوں میں باربی کیوکی تیاری کے سازوسامان کی خریداری بھی بڑھ جاتی ہے۔دکاندار میٹھی چھری بنے گاہکوں کے منتظر ہیں تومہنگائی خریداروں کے دل پر چھریاں چلارہی ہے۔اوزاروں کے خام مال کو بھٹی میں گرم کرنے کے بعد ہتھوڑے سے پٹائی کی جاتی ہے،پھران کی دھاربناکر سان پرتیزکیا جاتاہے۔چھریوں ،بغدوں ،مڈی ،دھار لگانے والاپتھر ،سلائی اور باربی کیو کے لئے انگیٹھی اورسیخوں کی فروخت کا سلسلہ عید قربان کے تین دن تک جاری رہیگا۔اوزاروں کی خریداری میں لوگوں کی گہما گہمی یقینا ًعید قربان کا سماں ہے ،لوگوں کا کہنا ہے قصائی بھی آجائے لیکن چھری چاقو کی ضرورت تو پڑتی ہی ہے۔