13 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 23:38
پاکستانی تجارتی وفد کی بھارتی تجارتی وفد سے ملاقات
جیو نیوز - نئی دلی…پاکستان کی پڑوسی ملک بھارت سے تعلقات بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں، ایک اعلیٰ سطح کے تجارتی وفد نے بھارت کا دورہ کیا جس میں دوطرفہ تجارت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان کے ایک اعلیٰ سطح کے تجارتی وفد نے بھارت کے تجارتی وفد سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تجارت سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی امپورٹرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر پردیپ سہگل کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد سے تجارت کو آسان بنانے سمیت اہم ایشوز پر بات کی گئی جبکہ انڈو پاک جوائنٹ بزنس فورم کے شریک چیئرمین سید یاور علی کا کہنا تھا دوطرفہ تجارت کے لئے ہمارے پاس صرف ایک بارڈر ہے، دونوں ملکوں کی حکومتوں کو چاہیئے کہ تجارت کے لئے مزید راستے کھولے جائیں اور ویزہ پالیسی میں نرمی کی جائے۔ پاکستانی وفد نے امرتسرمیں گولڈن ٹیمپل کا بھی دورہ کیا۔ اس سے قبل وفد نے نئی دلی میں پاک انڈیا جوائنٹ میٹنگ میں شرکت کی جس میں بھارت کو ایم ایف این اسٹیٹس دینے، بندرگاہ کے ذریعے تجارت سمیت مختلف ایشوز پر بات چیت کی گئی۔