22 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 7:58
اے ڈی بی کی پاکستان کیلئے43کروڑ ڈالرقرضے کی منظوری
جیو نیوز - کراچی…ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے 43کروڑ ڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی۔2006تک پاکستان میں غربت کی شرح 22.3فیصد تھی لیکن2007 کے بعد سے مہنگائی میں مسلسل اضافے اور پے در پے آنے والی قدرتی آفات نے جہاں ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا وہیں غربت کی زندگی گزارنے والے افراد کی تعداد میں بھی بے انتہااضافہ ہوا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے قرضے کی فراہمی کا مقصد اسے قومی و معاشرتی تحفظ کے پروگرام کیلئے خرچ کرنا اور ملک میں صحت کی سہولت اور تعلیم و تربیت کی سرگرمیوں میں اضافہ کرکے کم آمدنی والے گھرانوں کو ریلیف دینا ہے۔