24 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 9:54
آئی ایم ایف کمیشن اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا
جیو نیوز - اسلام آباد…اہداف کے مقابلے میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ہفتے ملک کا دورہ کرے گا،جائزے کی بنیاد پر پاکستان کے لیے قرض کی دوسری قسط جاری کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقررہ اہداف پر پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے آئی ایم ایف کا وفد 28 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گا جس کے بعد عالمی ادارہ پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت 55 کروڑ ڈالر مالیت کی دوسری قسط کے اجراء کا فیصلہ کرے گا۔ پاکستان کے ساتھ معاہدے کے تحت آئی ایم ایف ہر تین ماہ بعد پاکستان کی معاشی کارکردگی کی جانچ کرے گا۔ماہرین کا کہنا کہ حکومت نے گزشتہ مہینوں کے دوران آئی ایم ایف کی شرائط کو کم و بیش پورا کرلیا ہے لہٰذا قرض کی دوسری قسط کے حصول میں زیادہ دقت کا خدشہ نہیں ہے۔