تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 نومبر 2013
وقت اشاعت: 11:34

گنے کی فی من قیمت8روپے بڑھا کر 180روپے مقرر

جیو نیوز - کراچی…حکومت سندھ نے شوگر ملز کیلئے گنے کی فی من قیمت8روپے بڑھا کر 180روپے مقرر کردی۔ گزشتہ سال کا مقرر کردہ نرخ 172 روپے تھے۔ سندھ آباد گار بورڈ کے مطابق رواں مالی سال کاشت کاروں کی طرف سے گنے کی فی من قیمت 200روپے مقرر کیے جانے کی درخواست کی گئی تھی تاہم شوگر ملز کیلئے گزشتہ سال کے مقابلے میں گنے کی فی من قیمت پیداواری لاگت میں اضافہ ہونے کے سبب 8روپے زائد یعنی 180روپے فی من مقرر کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.