تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
4 نومبر 2013
وقت اشاعت: 19:24

2012 سے اب تک 2810 صنعتیں بند ہوئیں،وزیرصنعت وپیداوار

جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ جنوری 2012سے اب تک ملک میں 2 ہزار 810 صنعتیں امن و امان،بجلی وگیس کی لوڈ شیڈنگ ،پیداواری لاگت بڑھنے اور مالی بحران کی و جہ سے بند ہو گئی ہیں۔قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں وزارت صنعت و پیداوار نے تحریری طور پر آگاہ کیا کہ 2012 سے اب تک پنجاب میں 919 صنعتی یونٹس بند ہوئے سندھ میں 1198،خیبر پختونخوا میں 478،بلوچستان میں 158 صنعتی یونٹس بند ہوئے۔وزارت نے بتایا کہ مسابقتی کمیشن نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے پر اینگرو فرٹیلائزر کو 3 ارب 14 کروڑ روپے اور فوجی فرٹیلائزر کو 5 ارب 50 کروڑ روپے جرمانہ کیا اور یہ معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔وزارت پانی و بجلی نے ایوان کو بتایا کہ گومل زام ڈیم پر اب تک 16 ارب 29 کروڑ 95 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں،آب پاشی اور سیلاب سے تحفظ کا نظام دسمبر 2013 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔وزارت صحت نے جواب دیا کہ ملک میں 2012 سے انسداد پولیس ٹیمز کے 17کارکنان اور سیکیورٹی ٹیمز کے 7 افراد قتل کیے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.