تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 نومبر 2013
وقت اشاعت: 10:44

حکومت آئی ایم ایف کے وفد کو منانے میں کامیاب ہوگئی

جیو نیوز - اسلام آباد…توقع ہے کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے سے 55کروڑ ڈالر قرضے کی دوسری قسط دسمبر کے اختتام تک مل جائے۔آئی ایم ایف کے اعلامئے کے مطابق پاکستان معاشی کارکردگی بہتر لگ رہی ہے۔ گزشتہ دنوں پاکستا ن کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستانی حکام کے ساتھ معاشی جائزے کے لیے اہم ملاقاتیں بھی کیں۔ آئی ایم ایف کے مطابق قرض کے نئے پروگرام پر دیئے گئے اہداف حکومت پورے کر رہی ہے لیکن بین الاقوامی ادائیگیوں کے حوالے سے دباوٴ کا سامنا بھی ہے۔ آئی ایم ایف کا مشن اسٹاف ایگزیکٹو بورڈ کے لیے پاکستان کی معیشت کے بارے میں اپنی رپورٹ پش کرے گا جس کے منظور ہونے کے بعد دسمبر کے اختتام تک پاکستان کوقرضے کی دوسری قسط ملنے کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.