11 نومبر 2013
وقت اشاعت: 14:21
گندم کا پیداوار ی ہدف اڑھائی کروڑ ٹن مقرر
جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی حکومت نے رواں سال گندم کا پیداوار ی ہدف اڑھائی کروڑ ٹن مقرر کر دیا ہے۔ گندم کا پیدواری ہدف وفاقی سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سیرت ا صغر کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس میں مقرر کیا گیا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں سے آبپاشی اور زراعت کی وزارتوں کے نمائندے شریک ہو ئے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ربیع سیزن میں زیادہ بارشوں کا امکان ہے ، پانی کی کمی نہیں ہو گی ۔