تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
13 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:24

اسٹیٹ بینک آج دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

جیو نیوز - کراچی …اسٹیٹ بینک آج دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔ اقتصادی ماہرین بنیادی شرح سود میں نصف سے ایک فیصد اضافے کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔مہنگائی کی رفتار میں تیزی آگئی ،حکومت بھی نئے نوٹوں کی چھپائی میں مصروف ہے، 4 ماہ میں حکومت اسٹیٹ بینک سے 681 ارب روپے قرض لے چکی ہے۔حکومت نے کمرشل بینکوں سے منہ پھیرا تو نجی شعبے کے کچھ حالات بدلے اور رواں مالی سال اب تک پرائیویٹ سیکٹر 81 ارب روپے کے قریب قرض حاصل کرچکا ہے جبکہ گزشتہ سال نیا قرضہ لینے کے بجائے 23 ارب روپے مالیت قرض واپس کیا۔مانیٹر ی پالیسی سے اسٹیٹ بینک ملک میں روپے کی رسد کو کنٹرول کرتے ہوئے طلب بڑھنے کے باعث ہونے والی مہنگائی کو قابو کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ لیکن اس مہنگائی کا کیا کریں جو حکومت ٹیکسوں میں اضافے، اشیاء کی قلت اور بجلی سمیت پٹرول و ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کی وجہ سے ہوتی ہے۔اقتصادی ماہرین توقع کر رہے ہیں کہ مہنگائی کے خدشات کے تحت مرکزی بینک اپنی ڈیوٹی پوری کرتے ہوئے بنیادی شرح سود میں نصف سے ایک فیصد تک اضافہ کردے جو موجودہ 9.5 فیصد ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.