18 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:4
مرکزی بینک کے پاس صرف ایک ماہ کی درآمدات کے برابر ڈالر رہ گئے
جیو نیوز - کراچی…لینے کے دینے پڑ گئے آئی ایم ایف سے نئی قسط ملنے میں تاخیر اور پرانے قرضوں کی ادائیگی سے مرکزی بینک کے ذخائر 4 ارب ڈالر سے بھی نیچے آگئے۔زرمبادلہ ذخائر تشویش ناک حد تک کم ہونے کے باعث روپیہ بھی ڈالر کے سامنے ایک بار پھر لڑکھڑانے لگا۔ مرکزی بینک کے پاس موجودہ ذخائر کا حجم 38 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 3 ارب 84 کروڑ ڈالر ہوگیا جبکہ ملکی مجموعی ذخائر میں 43 کروڑ ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور یہ 9 ارب 7 کروڑ ڈالر رہ گئے۔اقتصادی ماہرین کے مطابق رواں ماہ آئی ایم ایف کو تقریبا 70 کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کی جارہی ہیں جس کے باعث ذرمبادلہ کے ذخائر گراوٹ کا شکار ہیں۔ مرکزی بینک کے پاس صرف ایک ماہ کی درآمدات کے برابر ڈالر رہ گئے ہیں۔ذرمبادلہ ذخائر میں کمی سے روپیہ بھی کمزور ہورہا ہے ۔آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 15 پیسے اضافے سے 108 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔