تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
19 نومبر 2013
وقت اشاعت: 18:31

ذخیرہ اندوزی عروج پر ،چیک اینڈ بیلنس کہیں نہیں ، ابراہیم مغل

جیو نیوز - لاہور… ایگری فورم پاکستان کے چیئرمین ابراہیم مغل کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی عروج پر ہے ، ہرشعبے میں مافیا ناجائز منافع خوری سے اربوں روپے اپنی جیب میں ڈال رہے ہیں ، چیک اینڈ بیلنس کہیں نہیں۔لاہورمیں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایگری فورم ابراہیم مغل نے کہا کہ نئی حکومت سے اُمید تھی کہ گڈ گورنس سے حالات پر قابو پائے گی اور مہنگائی کم کرے گی لیکن عوام کی امیدیں ڈم توڑ گئی ہیں ،تمام حکومتی ادارے خاموش ہیں ، خوردنی اشیاء میں 200 فی صد تک منافع کما یا جارہا ہے لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.