25 نومبر 2013
وقت اشاعت: 14:42
یکم دسمبر سے ملک میں ڈیزل 85 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان
جیو نیوز - اسلام آباد…یکم دسمبر سے ملک میں ڈیزل 85 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کاامکان ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت مستحکم رہ سکتی ہے۔وزارت پیٹرولیم ذرائع کے مطاق اگلے ماہ سے ڈیزل 85 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 29 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیوب ویل میں استعمال ہونے والے لائٹ ڈیزل کی قیمت 90 پیسے فی لیٹر بڑھ سکتی ہے۔ہائی اوکٹین کی قیمت میں مزید 3 روپے اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب پیٹرول کی قیمت موجودہ سطح پر ہی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا حساب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اور روپے کی قدر کو مد نظررکھتے ہوئے لگایا گیا ہے۔