28 نومبر 2013
وقت اشاعت: 19:14
ٹیکس ریلیف پیکیج :یکم جنوری سے سرمایہ کاری پر ذریعہ آمدن نہیں پوچھا جائے گا
جیو نیوز - اسلام آباد…وزیراعظم کی جانب سے تاجروں کے لیے ٹیکس ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس ٹیکس ریلیف پیکیج کے مطابق یکم جنوری سے ہونیوالی سرمایہ کاری کے ذریعہ آمدن کے بارے میں پوچھ گچھ نہیں ہوگی۔وزارت خزانہ کے مطابق توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ لگانے پر بھی یہی پیکج لاگو ہوگا۔ جبکہ چھوٹے گھروں کی تعمیر،کان کنی اورتھر کول پر بھی اسی پیکیج کو لاگوکیا جائے گا۔