29 نومبر 2013
وقت اشاعت: 14:1
ایل پی جی کی قیمت میں 46روپے فی کلو اضافہ
جیو نیوز - کراچی…ایل پی جی کی قیمت میں 46روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ، گھریلو سلنڈر 541روپے مہنگا ہو گیا۔ ڈسٹری بیوٹرز کہتے ہیں کہ ایل پی جی کی پیداواری اور مارکیٹنگ کمپنیز نے بلاجواز اضافہ کیا ہے، وزیر اعظم نوٹس لیں۔ایل پی جی کی قیمت میں 46 روپے کلو اضافے کے بعد کراچی ، حیدر آباد اور سکھر میں گھریلو سلنڈر 1991روپے کا ہو گیا ہے ، اسلام آباد راولپنڈی لاہور، ملتان بہاولپور اوکاڑہ ، اٹک گوجرانوالہ گجرات، اور جہلم میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2050روپے کا جبکہ گلگت، فاٹا، مظفر آباد، ناران کا غان اور مری میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2351روپے تک ہو گئی ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہایل پی جی کی قیمت میں اضافہ اوگرا کے نوٹی فکیشن کے بغیر کیا گیا ہے۔ مقامی گیس کو درآمدی قیمت پر بیچنا عوام کے ساتھ ظلم ہے وزیر اعظم اس کا نوٹس لیں۔