تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
30 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:21

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

جیو نیوز - اسلام آباد…مہنگائی کے شکار عوام پر آخر کار حکومت کو کچھ ترس آہی گیا۔اب دسمبر کے لیے پٹرول و ڈیزل مہنگا نہیں ہوگا۔وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔وزارت خزانہ کے مطابق وزیر اعظم کے اس فیصلے سے عوام کو 2 ارب 80 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ اس سے قبل اوگرا نے پٹرول 85 پیسے، ڈیزل 1 روپے 34 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 1 روپے 18 پیسے مہنگا کرنے کی سمری بھیجی تھی۔سمری مسترد ہونے کے باعث دسمبر میں پٹرول 112 روپے 76 پیسے میں ہی دستیاب ہوگا۔ڈیزل 116 روپے 75 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 108 روپے پر مستحکم رہے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت پٹرول و ڈیزل پر ٹیکسوں میں کمی کرنے کے علاوہ آمدن بڑھانے کیلئے ان ٹیکس چوروں پر اپنی گرفت تنگ کرے جو کروڑوں روپے کماتے ہیں لیکن ایک دھیلا ٹیکس نہیں دیتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.