تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 7:0

رواں سال کنو کی بر آمدات18کروڑ ڈالرز تک بڑھنے کا امکان

جیو نیوز - کراچی… رواں سیزن ملک میں بہتر کینو کی پیداوار کو دیکھتے ہوئے پھلوں کے تاجر 18کروڑ ڈالر مالیت کا کنو برآمد کرنے کا سوچ رہے ہیں۔فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے ترجمان وحید احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ رواں سال21 لاکھ کنو کی پیداوار متوقع ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے 3 لاکھ ٹن زائد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روان سیزن کنو کی برآمدات کا ہدف 3 لاکھ ٹن مقرر کیا ہے۔وحید احمد کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح روس پاکستانی کینو کا سب سے بڑا خریدار ہے اور پاکستانی پھلوں کے معیار کے حوالے سے روس کی جانب سے عائد پابندی بھی ختم ہونے کی توقع ہے جس سے کنو کی برآمدات میں مزید بہتری آئے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.