2 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 11:3
آئل ٹینکرز مالکان کا کل سے خیبر پختونخوا کو تیل کی سپلائی معطل کرنیکا فیصلہ
جیو نیوز - کراچی … نیٹو سپلائی کے خلاف تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے دھرنے کے خلاف آئل ٹینکرز مالکان نے کل سے خیبر پختونخوا کو تیل کی ترسیل معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین شمس شاہوانی کے مطابق خیبر پختون خواہ میں تحریک انصاف کی جانب سے نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنے کے باعث افغانستا ن کو بھی تیل کی رسد کو بند ہوئے 2 ہفتے سے ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف مقامات پر 500 سے زائد آئل ٹینکرز پھنسے ہوئے ہیں اور مالکان کو اربوں روپوں کا خسارہ ہوگیا ہے۔شمس شاہوانی نے مزید بتایا کہ آج عمران خان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں مقدمہ درج کریں گے۔اس کے علاوہ خیبر پختون خوا کو کل سے تیل کی رسد بند کرنے حوالے سے وزارت پیٹرولیم کو آگاہ بھی کریں گے۔