تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 16:47

محکمہ خوراک سندھ نے فلار ملوں کو غیر معیاری گندم بھجوا دی

جیو نیوز - کراچی…سندھ کے محکمہٴ خوراک نے فلارملوں کو صوبے کی فلار ملوں کو غیر معیاری گندم بھجوا دی جبکہ گندم کی فراہمی میں 60 فیصد کمی بھی کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک سندھ نے فلور ملز کو گندم کی فراہمی 60 فیصد کم کردی ہے۔سندھ میں آٹھ ماہ کے دوران آٹا36سے 50روپے فی کلو ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جو کچھ تھوڑی بہت سرکاری گندم مل رہی ہے وہ نہایت ہی غیر معیاری ہے، سرکاری گندم میں کیڑے مکوڑے موجود ہیں ایسی گندم کوئی انسان کھا کر ہضم نہیں کر سکتا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک اور فلور ملز کے درمیان گندم کی دھینگا مشتی سے آٹے کے بحران کاخطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ ملک میں ویسے تو ہر روز کوئی نہ کوئی نیا بحران جنم لیتا ہے،لیکن اب صوبہ سندھ میں محکمہ خوراک اور فلور ملز کے درمیان آٹے کی قیمت اور گندم کی فراہمی سے متعلق دنگل شروع ہوگیا ہے جس سے پریشانی عوام کو اٹھانی پڑ رہی ہے۔ فلور ملز مالکان کہتے ہیں کہ محکمہ خوراک انہیں کوٹے سے 60 فیصد کم گندم فراہم کر رہا ہے اور فراہم کردہ گندم میں زیادہ تر غیر معیاری گندم شامل ہے۔ رواں سال اپریل میں آٹے کی فی کلو قیمت 36روپے تھی جوآٹھ ماہ بعدبڑھ کر 50روپے فی کلو جاپہنچی ہے جبکہ اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔فلور ملرز کا کہنا ہے کہ گندم فراہمی سے متعلق فوری اقدامات کیے جائیں،ورنہ سندھ بھر میں آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے جس کا ذمہ دار محکمہ خوراک سندھ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.