تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
11 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 7:41

روپے پر ڈالر کا دباوٴ کم ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 57 پیسے کی کمی

جیو نیوز - کراچی…روپے کی قدر پر ڈالر کا دباوٴ کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 57 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 107 روپے 20 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور انٹربینک میں ڈالر 57 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 107 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے،بینکنگ ذرائع کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے بینکوں کو ڈالر کی فراہمی میں اضافہ ہوگیا ہے، اس کے علاوہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے یقین دہانی کہ ملک میں ڈالر کی ترسیل میں اضافہ ہوجائے گا ، روپیہ مزید مستحکم ہونے کا امکان ہے توقع ہے کہ آئی ایم ایف ، اسلامی ترقیاتی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 90 کروڑ ڈالرحاصل ہونگے ،اس کے علاوہ امریکا سے بھی سرمایہ کاری کی توقعات ہیں ،جس کے باعث گرتے ڈالر کے ذخائر میں استحکام متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.