تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
14 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 17:34

سوئی ناردرن کا پنجاب میں صنعتوں کو گیس فراہم کرنے کا فیصلہ

جیو نیوز - لاہور…صنعت کاروں اور تاجروں کے احتجاج کے بعد پاور ہاوٴسز کی بجائے پنجاب کی صنعتوں کو گیس دینے کافیصلہ کیاگیا ہے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عارف حمید کا کہنا ہے کہ 1100ملین کیوبک فٹ کا شارٹ فال ہے، جس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ انہوں نے پنجاب کے صنعت کاروں نے حکومت کو باور کرایا کہ ٹیکسٹائل اور جنرل انڈسٹری کو 150ملین کیوبک فٹ گیس روزانہ درکار ہے، حکومت پاور ہاوٴسز کو گیس دے کر 5ارب روپے بچاناچاہتی ہے، مگرصنعتوں کے کئی سو ارب ڈوب جائیں گے اور بے روز گاری بھی بڑھے گی۔ ذرائع کے مطابق اس صورتحال میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیاہے۔ دوسری جانب ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی عارف حمید نے جیونیوز کو بتایا کہ 1100ملین کیوبک فٹ کا شارٹ فال ہے جس کے بڑھنے کا امکان ہے، گھریلو صارفین اولین ترجیح ہیں، باقی گیس پاور سیکٹر کو دینی ہے یا صنعتوں کو، اس کافیصلہ حکومت کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.