تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
16 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 14:36

وزیرخزانہ کا ا علان ،اوپن مارکیٹ میں ڈالرنیچے، انٹر بنک میں اوپر چلا گیا

جیو نیوز - کراچی…ڈالر سستا ہوجائے گا، ابھی بیچ ڈالو! وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے اعلان کے بعد پیر کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر پینتیس پیسے گَھٹ گئی۔ لیکن بنکوں کے درمیان لین دین میں ڈالر پانچ پیسے اوپر چلا گیا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی رسد بہتر ہونے سے یہ 107 روپے 60 پیسے سے کم ہوکر 107 روپے 25 پیسے کی سطح پر آگیا۔دوسری جانب انٹر بینک میں خام تیل کی ادئیگیوں کے باعث ڈالر مزید 5 پیسے مہنگا ہوکر 107 روپے 22 پیسے کا ہوگیا۔ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈالر کی قدر میں کمی کی پیشن گوئیاں کرنے سے زیادہ ضروی یہ ہے کہ اس کی رسد بڑھانے کا بندوبست کیا جائے۔غیر ملکی ادائیگیوں کے دباؤ سے نمٹنے کے لیے عالمی مالیاتی اداروں سے قرض کے حصول کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی برآمدات میں اضافہ کرکے زرمبادلہ ذخائر کو بڑھایا جائے۔حکومت رواں سال دہشت گری کے خلاف جنگی اخراجات کی ادا ئیگیوں کے علاوہ دیگر ذرائع سے 2 ارب ڈالر ملنے کی آس لگائے ہوئے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.