تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
17 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 10:42

ملک بھر میں سی این جی سستی ،عدالتی حکم پر 9 فیصد ٹیکس ختم

جیو نیوز - اسلام آباد…ملک بھر میں سی این جی سستی ہوگئی۔ عدالتی حکم پر 9 فیصد ٹیکس ختم کردیا گیا۔ خیبر پختونخوا، بلوچستان ، پنڈی اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن میں ایک کلو پر ایک روپے 23 پیسے اور سندھ پنجاب میں ایک کلو پر 61 پیسے کمی کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا۔ عدالتی حکم کے بعد اوگرا نے سی این جی کے جی ایس ٹی میں نو فیصد کمی کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے، جس کے بعد ریجن ون میں ایک روپے 23 پیسے اور ریجن ٹو میں 61 پیسے فی کلو کمی کردی گئی۔ سی این جی پر عائد سیلز ٹیکس میں 9فیصد کمی سی این جی کی قیمتوں میں بھی کمی ریجن ون میں 1 روپے 23 پیسے فی کلو کمی، ریجن ٹو میں 61 پیسے فی کلو کمی کردی گئی۔ سپریم کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کیس میں جی اسی ٹی پر اضافی نو فیصد ٹیکس کالعدم قرار دیا تھا، جسے ختم کرنے کا نوٹی فکیشن آج جاری کردیا گیا۔ یوں اب سی این جی پر ٹیکس فیصد 26 فیصد سے کم ہوکر 17 فیصد رہ گیا ہے۔ جی ایس ٹی کی کمی سے سی این جی کی قیمت بھی کم ہوئی ہے۔ ریجن ون میں ایک روپے 23پیسے کم ہوکر نئی قیمت 74روپے 25پیسے فی کلو ہوگئی۔ ریجن ون میں خیبر پختونخوا، بلوچستان اور راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پوٹھوہار شامل ہں۔ دوسری طرف ریجن ٹو میں 61 پیسے کمی کے بعد سی این جی کی نئی قیمت 66 روپے 14 پیسے فی کلو ہوگئی۔ ریجن ٹو میں پوٹھوہار چھوڑ کر صوبہ سندھ اور پنجاب کے باقی علاقے شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.