18 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 1:46
کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنزصبح8 بجے بند ہوجائیں گے
جیو نیوز - کراچی…سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح8بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا جائے گا،جو جمعرات کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت 8بجے سے بند ہوجائیں گے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی صبح 8 بجے کھل جائیں گے۔