تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
19 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 6:46

انٹر بینک میں میں ڈالر مزید 22 پیسے نیچے آگیا

جیو نیوز - کراچی …حسرت ان غنچوں پر جو بن کھلے مرجھا گئے، قدر کھوتے ڈالر نے سٹے بازوں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ انٹر بینک میں ڈالر آج مزید 22پیسے نیچے گرگیا۔گزشتہ دنوں وزیر خزانہ کی جانب سے ڈالر کی قدر کم ہونے کے پیشن گوئی کے بعد سے ڈالر سنبھل نہ سکا اور سٹے بازی کو بھی لگام ڈلی۔ڈیلز کے مطابق انٹر بینک میں میں ڈالر آج مزید 22 پیسے نیچے آگیا اور یہ 106 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 106 روپے 35 پیسے میں فروخت ہوتے دیکھا گیا۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کے بیان سے ایک طرف ڈالر کی خریداری کا زور ٹوٹا تو دوسری جانب مستحکم ہوتے روپے کو دیکھتے ہوئے ایکسپورٹرز نے بھی اس کی فروخت میں تیز ی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.