تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
19 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 15:52

سونا650 روپے کمی کے بعد 49 ہزار700 روپے تولہ ہوگیا

جیو نیوز - کراچی…ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے کمی کے بعد 49 ہزار700 روپے ہوگئی۔ سندھ صرافہ ایسو سی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 577 روپے کمی کے بعد 42 ہزار600 روپے ہوگئی۔بین الاقوامی سطح پر ڈالر حاوی اور سونا ماند پڑنا شروع ہوگیا ۔ فی اونس سونے کی قیمت 33 ڈالر گرگئی۔آج مقامی مارکیٹ میں بھی سونا 650 روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی اور یہ 1200 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔ماہرین کے مطابق گزشتہ روز امریکی مرکزی بینک کی جانب سے بانڈز کی خریداری میں کمی کے فیصلے سے عالمی سرمایاکاروں کے لیے سونے اب زیادہ پرکشش نہیں رہا۔دسمبر 2008ء سے امریکا نے اپنی معیشت کو سہارا دینے کے لیے 2000 ارب ڈالر مالیاتی نظام میں ڈالے جس سے سونے کی قیمتوں میں جون 2011 تک 70 فیصد اضافہ ہوا۔اس کے برعکس اب معیشت میں بہتری کو دیکھتے ہوئے یہ پیسہ آہستہ آہستہ نظام سے نکالنے کے خبروں سے رواں سال سونے کی قیمت میں 31 فیصد گراوٹ دیکھی گئی ہے۔گولڈ ڈیلرز کے مطابق عالمی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا650 روپے کمی سے 49 ہزار 700 روپے ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.