تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
21 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 13:33

ملک میں پٹرول کی زائد درآمد ،اسٹوریج ٹینکس بھرگئے

جیو نیوز - کراچی…ملک میں پٹرول کی زائد درآمد کی وجہ سے اسٹوریج ٹینکس بھرگئے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق مزید پٹرول اتارنے کیلئے جگہ نہیں، اس لیے پٹرول جہاز بندرگاہ پر انتظار کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کنگ ڈگلس نامی جہاز پر 53ہزار ٹن پٹرول لدا ہوا ہے،3 دن انتظار کی مد میں پی ایس او پر 15ہزار ڈالر یومیہ جرمانہ ہورہاہے جبکہ بندرگاہ سے متصل اسٹوریج ٹینکس میں 40ہزار ٹن کی گنجائش ہے ۔اس حوالے سے پی ایس اوکے ترجمان کا کہنا ہے کہ دیگر جہازوں کی بندرگاہ پر مال اتارنے کے باعث کنگ ڈگلس منتظر ہے،پی ایس او کے پاس تیل ذخیرے کی گنجائش ختم نہیں ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.