23 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 9:0
کراچی : درآمدی کوئلے کے لیے ملک کے پہلے کنٹینرٹرمینل کی تعمیر
جیو نیوز - کراچی …پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل 20 کروڑ ڈالر مالیت سے درآمدی کوئلے اور کلنکر کے لیے ملک کا پہلا کنٹینر ٹرمینل پورٹ قاسم پر تعمیر کر رہا ہے۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی حصص لسٹ ہونے کی تقریب میں ادارے کے چیئرمین کیپٹن حلیم صدیقی نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ منصوبہ تعمیر کیا جا رہا ہے جس کی تکمیل سال 2015 کے اختام تک متوقع ہے ۔حلیم صدیقی کے مطابق یہ ٹرمینل سالانہ ایک کروڑ 20 لاکھ ٹن کوئلہ اور کلنکرہینڈل کرے گا۔