25 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 14:28
کراچی مختلف علاقوں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ،کھانا پکانا محال
جیو نیوز - کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے بھی شہریوں کے مسائل میں اضافہ کردیا ہے جبکہ خواتین کا گھروں میں کھاناپکانا محال ہوگیاہے۔متاثرہ علاقوں میں صدر، اولڈ سٹی ایریا، لیاری،ڈی ایچ اے فیز5، گرومندر، گارڈن، جہانگیر روڈ، پی ای سی ایچ ایس، لانڈھی، کورنگی، اورنگی ٹاوٴن، ناظم آباد اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ ان علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے خواتین کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہری گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث ہوٹلوں سے کھانا منگوانے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب تو گیس نہیں آتی اور دوسری جانب گیس کے بلوں میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے ۔شہریوں کا شکوہ ہے کہ بار بار شکایات کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا۔