26 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 14:22
کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں گیس پریشر انتہائی کم
جیو نیوز - کراچی…سوئی سدرن کے نظام میں گیس کا حجم تشویشناک حد تک کم ہونے کے باعث کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں گیس کی قلت شدت اختیار کر گئی ہے۔ذرائع کے مطابق گیس کی رسد ایک ارب 17 کروڑ مکعب فٹ جبکہ طلب ایک ارب 40 کروڑ مکعب فٹ ہے جس کے باعث کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس کی قلت کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر طلب اور رسد کا فرق دور کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب گیس کی قلت کے معاملے پر قابو پانے کے لیے سوئی سدرن حکام کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔