تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
27 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 8:24

اوپن مارکیٹ میں ڈالر واپسی کے لیے ہاتھ پاوٴں مارنے لگا

جیو نیوز - کراچی…انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ ،ڈالر 105 روپے 50 پیسے کی سطح پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق غیر ملکی ادائیگیوں کے باعث ڈالر کی طلب میں اضافے سے انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے اضافے سے 105 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر روپے پر حاوی دکھائی دے رہا ہے اور یہ 25 پیسے اضافے 105 روپے 40 پیسے فروخت ہورہا ہے۔رواں سال غیر ملکی ادائیگیوں کے باعث روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے 8 فیصد گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.