تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
31 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 11:9

مہنگائی میں پسے عوام نئے سال کی آمد پرقیمتوں میں کمی کے متلاشی

جیو نیوز - کراچی…سال 2013 تو مہنگائی کے شکار عوا م نے جیسے تیسے گزار ہی لیا لیکن کیا آئندہ سال عوام کو کچھ ریلیف مل سکے گا ۔سال 2013 میں عوام مہنگائی کے عتاب کا شکا ررہی ،کھانے پینے کی چیزوں کے قیمتوں میں اضافے کے علا وہ پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں نے مہنگائی کی آگ اور بھڑکا دیا۔اس کے علاوہ بجلی کے بھاری بلوں نے رہی سہی کسر پوری کردی اور عوام کو حکومت کی طرف سے کسی قسم کے ریلیف ملنے کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔دوسری جانب ہول سیلرز کہتے ہیں اگر حکومت ڈیزل اور ڈالر کو لگام ڈالنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو آئندہ سال مہنگائی کی شدت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔اقتصادی ماہرین کہتے ہیں کہ اگرحکومت معیشت میں تیزی لانے کے اقدامات کرے تو ملازمتوں کے مواقع بڑھنے سے عوام کی قوت خرید میں اضافہ بھی ہوگا جس نے انھیں مہنگائی سے کچھ ریلیف مل سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.